انٹرنیشنل
الجزائر نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے

الجزائر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
رائٹرز کے مطابق الجزائر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ الجزائر نے یہ فیصلہ دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے کے تمام ذرائع ختم ہوجانے کے بعد کیا تاہم سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی فوری طور پر کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔



