انٹرنیشنل

سعودی عرب نے حملوں کا نشانہ بننے کے بعد اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی

ریاض: سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں حملوں کا نشانہ بننے کے بعد مشرقی- مغربی آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی والی مشرقی – مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزارتِ توانائی نے کہا کہ مشرقی – مغربی پائپ لائن کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق اس آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتےہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں یمن کی پوری بحیرۂ احمر کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker