انٹرنیشنل

حملوں کا خطرہ: ائیربس اے 380 طیارے کا ماسکو پر2 گھنٹے تک چکر، ائیرلائن کو 1 کروڑ کا اضافی خرچ پڑگیا

روس کے دارالحکومت ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملوں کے خطرے کے باعث جمعہ کو روسی فضا میں افراتفری دیکھی گئی۔

حملوں کی وارننگ پر روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ماسکو کے تمام چاروں بڑے ائیرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی۔

فضائی حدود بیشتر وقت مکمل طور پر خالی دیکھی گئی۔

حکام کے درجنوں طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا، تقریباً 175 پروازیں منسوخ جبکہ 630 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس دوران دبئی سے ماسکو کی ایمریٹس ائیر کی پرواز ای کے 133 کو ڈومودیڈوو ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ملی اور اس پرواز کے زیر استعمال دنیا کے سب سے بڑے ائیربس اے 380 طیارے کو فضا میں ہی تقریباً 2 گھنٹے تک ہولڈ رکھ کر چکر کاٹنا پڑے۔

پرواز کے 2 گھنٹے کے ہولڈ پر 28000 لیٹر ایندھن استعمال ہوا جس سے ایک پرواز پر ائیرلائن کو 1 کروڑ روپے کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑا۔ شیریمیتیوو ایئرپورٹ سے مسافروں کو نکال کر محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔ ماسکو کا فلائٹ آپریشن اور رات گئے تک شدید متاثر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker