کوئٹہ پولیس کی کارروائی، گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
🔶 کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے مبینہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں، موٹرسائیکل، ٹریکرز اور چوری میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کر لیے، جبکہ گروہ کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
🔶 پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صدر شوکت امیر جنجوعہ، ڈی ایس پی صدر شوکت جدون اور ایس ایچ او احسان مروت کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔
🔶 21 اکتوبر 2026 کو مخبرِ خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عمران ولد ڈاکٹر گلاب خان (قوم کاکڑ، سکنہ شہباز ٹاؤن کوئٹہ) کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، 5 عدد ٹریکرز اور گاڑیاں چوری کرنے میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کیے گئے۔
🔶 پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں آفتاب حسین عرف قیصر عرف عبدالہادی ولد امیر جانان (قوم خٹک، سکنہ راولپنڈی) اور ثناء اللہ ولد عبدالستار (قوم صافی، سکنہ لورالائی/ڈیرہ غازی خان) کے ہمراہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں رینٹ پر حاصل کرتے، کوئٹہ پہنچ کر ان میں نصب ٹریکر نکالتے اور بعد ازاں یہ گاڑیاں فروخت کر دیتے تھے۔
🔶 ملزم کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں (رجسٹریشن نمبر DKW-142 اور AUZ-950)، چنگان کیری ڈبہ اور آلٹو برآمد کر کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
🔶 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور جیپ (رجسٹریشن نمبر BDB-143) کے بارے میں ملزمان کے انکشاف پر اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد مذکورہ گاڑی بھی برآمد کروا لی گئی۔
🔶 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر ساتھیوں سمیت چوری شدہ گاڑیوں سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔
🔶 مبینہ گرفتار ملزمان:
1۔ عمران ولد ڈاکٹر گلاب خان، قوم کاکڑ، سکنہ شہباز ٹاؤن کوئٹہ
2۔ آفتاب حسین عرف قیصر عرف عبدالہادی ولد امیر جانان، قوم خٹک، سکنہ راولپنڈی
3۔ ثناء اللہ ولد عبدالستار، قوم صافی، سکنہ لورالائی/ڈیرہ غازی خان



