کرکٹکھیل

ہیری بروک کی سری لنکا کیخلاف ون ڈے کی تیز ترین ڈبل سنچری، کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف دھواں دار ڈبل سنچری بنا کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہیری بروک نے صرف 116 گیندوں پر ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی اور بھارت کے شبمن گل کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 30 ستمبر 2026 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

ہیری بروک کی اننگز یں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 75 گیندوں پر سنچری بنائی اور پھر اگلی 39 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

اس کے علاوہ ہیری بروک مینز ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے سابق انگلش کپتان بین اسٹوکس کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 182 رنز بنائے تھے۔

انگلش کپتان پاکستان کی سرزمین پر ون ڈےکی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بھی بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز گیری کرسٹن کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 1996 کے ورلڈکپ میں راولپنڈی میں ہی متحدہ عرب امارات کے خلاف 188 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ ہیری بروک انگلینڈ کے پہلےکپتان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔

خیال رہے کہ ہیری بروک کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker