انٹرنیشنل

اماراتی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کیلئے نامزد

متحدہ عرب امارات نے وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا۔

اماراتی خبرایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لانا ذکی نسیبہ کو باضابطہ امیدوار کرکے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

اماراتی خبرایجنسی نے بتایا کہ لانا نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں یو اے ای کی مستقل مندوب رہ چکی ہیں جب کہ وہ دو بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی مدت ملازمت رواں برس 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker