پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے، گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیر اعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی پشاور پہنچے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جہاں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker