بلوچستان
گنداواہ میں اسکول ملازم اغوا کے بعد قتل، علاقے میں خوف و تشویش
گنداواہ میں اسکول ملازم اغوا کے بعد قتل، علاقے میں خوف و تشویش

جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ کے علاقے کھاری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ہائی اسکول کے چپراسی عبدالرشید دیناری کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عبدالرشید دیناری کو گزشتہ روز مسلح افراد اسکول سے اغوا کرکے لے گئے تھے۔ بعد ازاں ان کی لاش گھاترہ کے قریب کوٹڑہ کے مقام سے برآمد ہوئی۔
واقعے کی اطلاع پھیلتے ہی علاقے میں تشویش کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ اسکول ملازم کے اغوا اور قتل نے مقامی آبادی کو سوگوار کر دیا۔
جھل مگسی میں پیش آنے والے اس واقعے نے شہریوں کی سلامتی سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔



