بلوچستان
سکیورٹی فورسز نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ پرفتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے جس میں 4 دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جی او سی گوادر خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔



