انٹرنیشنل

اردن: چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اردن کے جنوبی علاقے میں ایک چرچ میں جنازے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے چرچ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کے روز اردن کے صوبے کرک میں واقع حمود چرچ میں پیش آیا، جہاں جنازے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ ایک سیکیورٹی ذریعے نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مسلح افراد نے چرچ میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker