مقامی خبریں

امریکا سے معاہدے سے ایران کو اہم معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں: نیو یارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا ہےکہ امریکا کی ایران کے خلاف تقریباً 4 ماہ کی جنگ میں ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہ کیا جاسکا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جنگ کے بعد بھی ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام برقرار رہا، اتحادی اب بھی سرگرم اور ایران کا سیاسی نظام بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

امریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں

نیویارک ٹائمز کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ اور حالیہ معاہدے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، امریکی صدر نے فروری میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو بڑی تبدیلی لانے اور ایران سے لاحق خطرات کے خاتمے کی کوشش قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے سے ایران کو اہم معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدہ امریکا کی فوجی برتری کے بجائے تنازع کو مزید بڑھانے سے گریز کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker