مقامی خبریں

پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز قومی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا، 79ویں یومِ آزادی کا شاندار جشن

اسلام آباد: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسلام آباد میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرز کو سبز اور سفید روشنیوں سے خوبصورتی سے سجا دیا۔

پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز پر قومی پرچم کے رنگوں میں کی گئی برقی آرائش نے عمارت کو ایک دلکش منظر میں تبدیل کر دیا، جو پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی، استقامت اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی قومی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہونے کے ناطے ادارہ لاکھوں پاکستانیوں کو باہم مربوط رکھنے اور ملک کو ایک مضبوط، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے کہا کہ اسلام آباد کے قلب سے 14 اگست کے موقع پر آزادی کے جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے، جبکہ ادارہ وطنِ عزیز کی خدمت کے لیے اپنے عزم اور وابستگی کی تجدید بھی کرتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر "پاکستان زندہ باد” کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ادارہ فخر کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker