مقامی خبریں
تکنیکی کام کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی: سوئی سدرن گیس کمپنی

تکنیکی کام کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی: سوئی سدرن گیس کمپنی
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تکنیکی مینٹیننس کے باعث آج صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
سوئی سدرن کے مطابق مل کالونی، پولیس ٹریننگ سینٹر، زہری ٹاؤن، گوہر آباد اور شیخ زاید ہسپتال سریاب گیس کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی عارضی بندش کسٹمز کے علاقے میں شیڈول مینٹیننس کے باعث کی جا رہی ہے۔
سوئی سدرن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کی معطلی کے دوران پیشگی ضروری انتظامات کر لیں، جبکہ عارضی بندش سے ہونے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔



