Punjab

عوام بھوکی مر رہی ہے اور انہیں جیلوں کے باہر دھرنوں سے فرصت نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ بیانیےکا کھیل کھیلنے والوں نے ملک کو تباہی اور ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا، عوام بھوکی مر رہی ہے اور انہیں جیلوں کے باہر دھرنا دینے سے فرصت نہیں۔

لودھراں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو صوبے کہتے ہیں پنجاب کے پاس بہت پیسہ ہے وہ اپنی نااہلی،کرپشن چھپانے کے لیے بات کرتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کے پاس این ایف سی کا بہت پیسہ ہے، پنجاب کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ عوام پر لگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے، جو امن مرد وزرائے اعلی قائم نہیں کر پائے وہ خاتون وزیراعلیٰ نے کردکھایا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب خواتین کے لیے محفوظ ہے، 2026 پنجاب کے نوجوانوں کا سال ہوگا، نوجوانوں کے لیے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی، پنجاب کے نوجوانوں کے خواب بکھرنے نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker