Sindپاکستان

کراچی: سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکا کیسے ہوا؟ بی ڈی ایس نے واضح کردیا

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سولجر بازار کی رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کو گیس لیکج دھماکا قرار دیدیا۔

بم ڈسپوزل انچارج کے مطابق گھرکے باورچی خانے میں گیس کی فٹنگ بھی ناقص تھی، گیس کی سپلائی کے لیے پلاسٹک کے پائپ استعمال کیے گئے، پلاسٹک پائپ اور جوڑوں کے باعث گیس کی لیکج زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمارت میں گیس کھینچنے والی مشینیں بھی لگی ہوئی ہیں، بتایا گیا کہ علاقے میں کئی روز سے گیس نہیں آرہی تھی،کل رات اچانک گیس کی تیز سپلائی شروع ہوئی۔

بی ڈی ایس انچارج کے مطابق ممکنہ طور پر گیس چابی کھلی رہنے، شارٹ سرکٹ یا ماچس جلانے سے دھماکا ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker