پاکستان

پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جاسکتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیر باد کہا جاسکتا ہے۔ ہمیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مضبوط بناناہے۔

پاک ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کی کمپنیاں مل کر انقلاب لاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کی کمپنیوں کو ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون کومزید مضبوط بناناہے، الیکٹرونکس، آئی ٹی، آئل اور گیس سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker