Sindپاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے خلاف کراچی کی ضلعی عدالت میں مقامی وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پٹیشن نمبر 1095/26 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ویسٹ 1 میں دائر ظاہر کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پٹیشن ہائیکورٹ کے وکیل جمشید خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈاکس فریق دوئم اور سوئم ہیں جبکہ فریق چہارم کے خانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
مزید تفصیلات کے لیے مذکورہ وکیل سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker