پاکستانتازہ ترین

کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کراچی کے علاقےکورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھرلیا۔

شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ کس نےکی اور کس سے لوٹ مار ہو رہی تھی؟ تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker