پاکستان

وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کی حتمی تاریخ طے ہوگی

اسلام آباد: پاکستان نے ایران و امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد ہی ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرےمرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین ( ایران اور امریکا) نے پاکستان کو بتا یا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکراتی عمل میں وہی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہوں نے پہلے مرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے ۔

توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعدسے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں خطے کے اہم ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker