مخصوص سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی تجویز، نیپرا کو مراسلہ ارسال

نیپرا کو مخصوص سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی تجویز کی کا مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کے لیے فیس ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے نیپرا کو اہم مراسلہ ارسال کر دیا ہے، اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے چھوٹے سولر سسٹمز پر لائسنس کی شرط ختم کرنے اور 2015ء کے پرانے نیٹ میٹرنگ ضوابط بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن نے ایک بیان بھی جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر، پاور ڈویژن نے نیپرا سے 25اور 25کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے فیس ختم کرنے اور لائسنس کی ضرورت نہ ہونے کیلیے نظرِ ثانی کا باضابطہ کہہ دیا ہے، پاور ڈویژن کے ادارے نے پہلے بھی اس فیصلے کے مضر اثرات پر نیپرا کو آگاہ کیا تھا اور اس کو پرانے ریگولیشنز کے مطابق کرنے کی درخواست کی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ مراسلے میں ریگولیشنز 2026ء پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، پاور ڈویژن نے ڈسکوز کو دوبارہ منظوری کا اختیار دینے، بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنے اور چھوٹے صارفین پر فیس کو قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے سولر سسٹم لگانے کا عمل آسان بنایا جائے۔



