پاکستان

پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل

سکھر: احتساب عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔

سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ایف آئی اے عدالت منتقل کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت پرنیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور نیب نے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پرکیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جب کہ خورشید شاہ کے وکیل نے کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں خورشید شاہ، ان کےبیٹے فرخ شاہ اور زیرک شاہ، بھتیجے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker