پاکستان
افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کا سدباب ہو ، لیکن اگر افغانستان تیار نہیں تو جو بھارت کے ساتھ ہوا وہی کابل کے ساتھ ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے، کابل پاکستان کو دہشت گردی روکنےکی یقین دہانی نہیں کرا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ تین ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے بھی مذاکرات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔



