پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے کے دوران خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ٰایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ ایران امریکہ کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ امریکہ کے اسٹیٹ سیکرٹری مارکو روبیو نے کہا تھا کہ پاکستان کے ذریعے ایک بڑا بریک تھرو آئندہ چند گھنٹوں میں ہونے والا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مختصر وقت میں ایران کے دو دورے کر چکے ہیں۔ جس میں ان کی اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کا مطلب ہے کہ ایران امریکا ڈیل تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker