پاکستان

گلگت بلتستان الیکشن: آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر امیدوار کا احتجاج

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں غلط نشان ملنے پر آزاد امیدوار کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ضلع غذر کے جی بی اے19حلقہ 1 سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی کا کہنا ہے کہ میرا انتخابی نشان ’آنکھ‘ تھا مگرمجھے مگرسوٹ کیس الاٹ کیا گیا۔

آزاد امیدوار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں صرف چند روز باقی رہ گئےہیں اور اب دوبارہ آنکھ کا نشان الاٹ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

نواز خان ناجی نے کہا کہ انتخابی عمل میں مشکلات پیدا کرکے میدان سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انتخابی نشان کا مسئلہ فوری طور پر واضح کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker