پاکستان

آزادکشمیر میں آج رات ساڑھے 11 بجے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم

وائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس آج رات ساڑھے 11 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت آج رات ساڑھے 11 بجے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 12 جون تک بند رکھی جائیں گی۔یہ سخت اقدامات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو ریاست بھر میں دی جانے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مکمل پہیہ جام جام کی کال کے پیشِ نظر اٹھائے جا رہے ہیں۔

نئی ریگولرائزیشن پالیسی، سپین جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی
عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومتِ پاکستان اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔حکومتی نمائندوں نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اصرار کیا تھا، جسے عوامی ایکشن کمیٹی نے یکسر مسترد کر دیا۔مذاکرات کی ناکامی اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی کال پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔جس کے بعد انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مواصلاتی نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker