پاکستان

فیصل آباد میں 2 گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

شہر مخالفوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں2 گروپوں میں خونیں تصادم ہوا،فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم تو ڑ گئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں شہباز اور اس کا بیٹا حیدر علی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker