پاکستان

محرم سکیورٹی: اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی ایپ ’محفوظ محرم‘ تیار

اسلام آباد میں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی ڈرونز سے ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیر داخلہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے 4 درجاتی حصار اور داخلی و خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دیا گیا اور کہا گیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی ایپ محفوظ محرم تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے شہری مشتبہ شخص ، مشکوک سرگرمی یا نامکمل حفاظتی انتظامات کی اطلاع دے سکیں گے ۔

شہریوں کو لائیو لوکیشن اور امیج شیئرنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی ، اس کے علاوہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker