پاکستان

اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، طیب اردوان

اسلام آباد: اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ہمارے خطے کو ایک بار پھر بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker