پاکستان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے وہ کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً ساڑھے 18 ارب ڈالر ہیں، پانڈا بانڈ کا اجراء کردیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کریں گے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے جو کرسکتے تھے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور ٹیکس نظام سہل بنانے پرتوجہ ہے، کسی بھی ملک کےساتھ تجارت بڑھانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے، این ایف سی پر بات چیت جاری ہے، صوبوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔

ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حکومت جدید، شفاف اور مضبوط بینکاری نظام کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، مالیاتی شعبے میں اصلاحات سے کاروباری سرگرمیوں اور اقتصادی استحکام کو تقویت ملے گی۔

تقریب سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بینکاری شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال عوام کے لیے سہولتیں بڑھا رہا ہے، بہت کام ہوا ہے لیکن وزیراعظم مزید بہتری چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker