Sindپاکستان

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کی شہدا سے متعلق بیان کی مذمت، الفاظ واپس لینے کا مطالبہ

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شہید سے متعلق دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔

کراچی میں علامہ طاہراشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور مولانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا، وہ شہید ہیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی سوچ اور فکرکو آگے لےکر چل رہی ہے، شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker