پاکستان

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اہم انتظامی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اہم انتظامی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری، ہفتہ وار 3 چھٹیوں اور ورک فرام ہوم کی تجویز؛ حتمی فیصلہ چند روز میں متوقع
🔶 **اسلام آباد:** خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک بار پھر اہم انتظامی پابندیاں عائد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے درامداتی بل کو کنٹرول کرنے اور معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف ہنگامی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
🔶 اس سلسلے میں ملک میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کے نفاذ اور سرکاری و نجی شعبوں کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) پالیسی کو دوبارہ لاگو کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ اس کے علاوہ ایندھن کی بچت کی خاطر کاروباری مراکز اور مارکیٹوں کے اوقاتِ کار محدود کرنے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔
🔶 مزید برآں، ایندھن کے استعمال میں نمایاں کمی لانے کے لیے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے اور تمام سرکاری محکموں کے پیٹرول و ڈیزل کے ساہی کوٹے میں کٹوتی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ ان تمام انتظامی اقدامات پر حتمی فیصلہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker