پاکستان

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں۔

مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے، ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے ییں۔

بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ کا نام لیے بغیر کہنا تھا یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

باریک واردات کی ماسٹر مائند پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا وزیراعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی آر او الیکشن کی وجہ سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے، مظفرآباد میں رہنے والےآپ کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جہاں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیں شکست ہوگی تو ہم اسے دل سے تسلیم کریں گے لیکن ہم چوری شدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، چوہدری یاسین کی آبائی سیٹ پر30 پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے گئے، ہم چوہدری یاسین کی شکست کو قبول نہیں کرتے، میرے پاس 30 پولنگ اسٹیشنز کے ثبوت ہیں، اگر الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملوث نہیں تو جن پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی وہاں فوری ری پولنگ کروائی جائے۔

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی چوری شدہ ایک ایک سیٹ واپس دلاؤں گا، پیپلزپارٹی کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلوانا چاہتی ہے، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں،الیکشن جیت کر دلواوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker