پاکستانتازہ ترین

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی

اسلام آباد: سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کو یہ حادثہ سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چکدرہ بس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ کچھ زخمی علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker