پاکستان

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پرکھڑا ہمارا سپاہی جان خطرے میں ڈال کرپاکستان کی حفاظت کرتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں، ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کےجوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کےلیےقربان کررہے ہیں انکی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker