پاکستان

میر رضا کیس: تفتیش کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو ہٹا دیا گیا

نوجوان تاجر میر رضا علی کےکیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو ہٹا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ، ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو اور دیگر کو تفتیش سے ہٹا دیاگیا، پولیس حکام نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

میر رضا علی کے والدین نے تحقیقاتی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

گولی پیچھے سے لگی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پائےگئے: میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جیونیوز کو موصول

یاد رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جیونیوز نے حاصل کرلیں۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کے جسم کے پیچھے کی طرف گولی لگنے کا نشان چھوٹا اور سامنے کی طرف بڑا ہے ، ماہرین کے مطابق اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گولی پیچھے کی طرف سے لگی ، میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں ، سر اور چہرے پر زخموں کے کئی نشانات موجود تھے ، دائیں ران پر تقریباً بارہ سینٹی میٹر طویل فریکچر اور زخم پایا گیا ، جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر بھی خون کے دھبے ملے۔

آج حاصل کیے گئے نمونوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بالکل مختلف پائی گئی ، میر رضا کے جبڑے میں گہری چوٹ اور فریکچر کے شواہد ملے ، ناک کی ہڈی اور چہرے کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں پائی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker