پاکستان

میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں

نوجوان تاجر میر رضا کے کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کئی روزگزر جانےکے باجودجائے وقوعہ کی جیو فینسنگ نہیں کروائی گئی۔

اس کے علاوہ میر رضا کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اسمارٹ واچ کی فارنزک کروائی گئی تھی۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ آج کروائی جائےگی جب کہ موبائل ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور مشکوک گیسٹ ہاؤس کی بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق نئی تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے سے رابطہ کیا ہے، این سی سی آئی اے میں میر رضا سے متعلق درخواست جمع کروائی جائےگی، درخواست جمع کروانے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ میر رضا کو کسی دھمکی کا سامنا تو نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker