پاکستانتازہ ترین

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر بھی پاکستان کے بغیر ادھورا ہے: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کہا ہے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر بھی پاکستان کے بغیر ادھورا ہے۔

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہيں، یہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔

نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہيں، قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہيں بنایا جا سکتا۔

(ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہيں، پاک فوج کی وجہ سے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہيں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ وزير اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکریہ، کشمیر میں اسی طرح تبدیلی لائيں گے جیسے مریم نواز پنجاب میں تبدیلی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کے لیے این ٹی ایس کی طرح تھرڈ پارٹی سسٹم لائيں گے، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ نہيں لیکن چیزيں بہتری کی طرف جائيں گی، ڈيجیٹل اکانومی کی طرف جائيں گے اور اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن پر کام کریں گے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات لائيں گے اور عوامی شکایت کے لیے ڈيجٹل سیٹزن پورٹل لانچ کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔

افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker