پاکستان
پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی، وزارت خزانہ

پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی، پاکستان نے 1200ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے کافی پہلےادا کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے، مقررہ مدت سےپہلےادا قرضوں کا حجم 6000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا، مالی سال 25-2024 میں 1800 ارب روپے قرض قبل از وقت ادا کیا گیا، مالی سال 26-2025 کے دوران 2900 ارب روپے ادا کیےگئے، سالانہ بنیاد پر قرض کی قبل ازوقت واپسی میں 62 فیصد زیادہ اضافہ ہوا، مالی سال 27-2026 کے دوران مزید 1200ارب روپےاب تک ادا کیےگئے، یہ فعال قرض مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، قرض اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم،سرکاری مالیات مضبوط،معیشت کیلئے ذیادہ مالی گنجائش پیدا ہوئی۔



