Sind

سندھ ہائیکورٹ کی مقدمات میں منشیات کی قانونی اور تسلیم شدہ اصلاحات استعمال کرنیکی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو مقدمات میں منشیات کی قانونی اور تسلیم شدہ اصلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس امجد علی سہتو نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افتخار حسین کو نیپیئر تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 560 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اقوام متحدہ کے سنگل کنونشن آن نارکوٹک ڈرگز میں ویڈ کی کوئی قانونی تعریف نہیں، قانون صرف کینابس، چرس، بھنگ، گانجا اور دیگر متعین اصلاحات کو تسلیم کرتا ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ مقدمات اور سرکاری ریکارڈ میں لفظ ویڈ کا استعمال قانونی ابہام پیدا کرتا ہے، فوجداری مقدمات میں قانون میں موجود تکنیکی اصلاحات استعمال کی جانی چاہییں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی مقدمے میں ویڈ جیسی عام بول چال کی اصطلاح استعمال نہ کی جائے اور برآمد منشیات کی شناخت کیمیکل ایگزامنیشن کے مطابق قانونی اصطلاحات سے کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری، آئی جی اور ڈی جی اے این ایف افسران کو انتظامی ہدایت جاری کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker