سائنس اور ٹیکنالوجی

سرجری کے بغیر دماغی نیورونز کو متحرک کرنے کا نیا طریقہ دریافت

امریکی ماہرین نے دماغ کی سرجری کے بغیر اندرونی حصوں میں موجود نیورونز کی سرگرمی متحرک کرنے کا نیا طریقہ تیار کرلیا۔

امریکی جریدے کےمطابق ایرانی نژادامریکی نیوروسرجن علی رضائی کی سربراہی میں ماہرین نے الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے دماغ کے گہرےحصوں کو بغیرکسی جراحی عمل کے متحرک کرنے کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

ماہرین کےمطابق اس تکنیک میں کھوپڑی میں سوراخ کیے بغیر مخصوص الٹراساؤنڈ لہروں کو دماغ کے مطلوبہ حصے تک پہنچایا جاتا ہے،جس سے نیورونزکی سرگرمی میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق اب تک 47 افرادمیں نشے کی لت سمیت مختلف نفسیاتی عوارض کے علاج کے لیے اس طریقےکا استعمال کیاجاچکا ہے،جبکہ اس ٹیکنالوجی کی افادیت اور محفوظ استعمال کے حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker