انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دو مقامات پر دھماکے سے اڑادیا گیا

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دو مقامات پر دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے باعث کئی ایرانی صوبوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے دو پوائنٹس پر آج صبح دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے بعد فارس، اصفہان، چہار محل اور بختیاری کے صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور قومی گیس سپلائی نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

مقامی میڈیا کے مطابق متعدد ایرانی صوبوں میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker