World

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے نیا چیلنج بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں دو لاکھ سے زائد امریکی موجود ہیں، 18 ہزار شہری مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔

امریکا نے ان ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے لیکن فلائٹس دستیاب نہیں ہیں۔ دوسری جانب کویت میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker