World

ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بندکرنا چاہتا ہے لیکن وہ امریکا کو بلیک میل نہیں کرسکتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن وہ امریکا کو بلیک میل نہیں کرسکتا۔

اوول آفس میں میڈیا سےگفتگو ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران ہمیں آبنائے ہرمز کے معاملے پر بلیک میل نہیں کر سکتا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، رجیم کی قیادت کو ختم کیا گیا، سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کے معذور ہونے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا، ایران کے حوالے سے آج دن کے اختتام تک اہم معلومات کا اعلان کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسپین کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اسپین کی معیشت کمزور ہوچکی ہے وہ نیٹو میں بھی حصہ نہیں ڈالتے، اسپین اپنے دفاع پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا، امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ہمیں ان کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر ہم چاہیں تو ہم ان کے اڈوں کو استعمال کرسکتے ہیں، اسپین کے پاس ایسا کچھ نہیں جس کی ہمیں ضرورت ہو۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طبی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker