World

امریکی افواج نے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور ٹینکر پر قبضہ کرلیا

امریکی محکمہ جنگ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے جہاز پر کارروائی کی ہے جو ایران کو معاونت فراہم کر رہا تھا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ گزشتہ رات امریکی افواج نے بحر ہند میں پابندیوں کا شکار بغیر رجسٹری کے جہاز M/T Majestic X کے خلاف کارروائی جو ایرانی تیل لے جا رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ایران کو مادی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کارروائیاں جاری رکھیں گے‘۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کے شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور ان کے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی کو محدود کرتا رہے گا‘۔

خیال رہے کہ امریکی افواج کی جانب سے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے جہاز کے خلاف کی گئی یہ کارروائی تین دنوں میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker