پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ سے خطرات لاحق ہیں، عالمی بینک

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ سے خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے ، پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 میں سے 8 لوگ موسمیاتی تبدیلیوں پر فکر مند ہیں،پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں معاشی حالات کی طرح ایک اہم معاملہ ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بچوں کی تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،حکومت نے فی الحال موسمی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker