انٹرنیشنلتازہ ترین

‘غزہ میں امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل جانیوالے ہر جہاز کو نشانہ بنائینگے’حوثی گروپ

یمن کے حوثی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اگر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد نہ جانے دی گئی تو وہ صیہونی ریاست کی طرف جانے والے ہر جہاز کو روکیں گے۔

خیال رہےکہ حالیہ عرصے میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ملکیت والے بحری جہازوں کو روکا گیا ہے تاہم نئی وارننگ میں اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ جہاز کس ملک یا قوم کا ہے، اسرائیل جانے والا ہر جہاز ہمارا ہدف ہوگا۔

خیال رہےکہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 133 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، زخمی 48 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker