پاکستانتازہ ترین

کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے قیام سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جاسکےگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپےگا۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، ٹیلی کام ٹریبونل بنایا جائےگا جس میں خاص علم رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کےکیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker