پاکستانتازہ ترین

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیےگئے ہیں۔

2 پوائنٹ کاٹنے پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز مقررہ وقت میں کم کرانےکی مرتکب ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker