پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان سے الیکشن لڑسکتے ہیں البتہ وہ کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہباز شریف سابق وزیراعظم ہیں، ان کو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے، عدالت نے حکومت کو 15 دن کا وقت دیا ہے اور اب حکومت فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker