پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

وہ بلوچستان میں پشین اور خیبر پختونخوا میں اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جے یو آئی بلوچستان کی درخواست پر پشین سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker